LIVE

ویڈیو: بھارت کے گرو رام دیو یوگا کرتے ہوئے ہاتھی سے گر گئے

ویب ڈیسک
October 14, 2020
 

بھارت میں یوگا گرو کے نام سے مشہور گرو رام دیو ایک یوگا پرفارمنس کے دوران ہاتھی سے نیچے گر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رام دیو ریاست اتر پردیش کے علاقے ماتھورا میں ہاتھی کی کمر پر بیٹھ کر یوگا کا مظاہرہ کر رہے تھے کہ اس دوران اچانک ہاتھی نے اپنی جگہ بدلی تو یوگا گرو اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکے اور نیچے گر گئے۔

یوگا گرو کی حفاظت پر مامور گارڈ فوری طور پر ان کے پاس آیا تاہم اس دوران گرو رام دیو پھرتی سے اٹھے اور آگے بڑھ گئے۔

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ دیکھا جا رہا ہے جب کہ گرو رام دیو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں یوگا گرو کو کوئی چوٹ نہیں لگی۔