LIVE

برازیل کے اسٹار فٹبالر نیمار نے رونالڈو کا ریکارڈ توڑ دیا

ویب ڈیسک
October 15, 2020
 

برازیل کے اسٹار فٹبالر نیمار نے  اپنے ہم وطن فٹبالر رونالڈو نزاریو کا ریکارڈ توڑ دیا۔

نیمار نے  پیرو میں ہونے والے فیفا ورلڈکپ کوالیفائر میچ میں پیرو کے خلاف  شاندار ہیٹ ٹرک کرکے جہاں ٹیم کو کامیابی دلوائی وہیں انہوں نے سابق برازیلین سپر اسٹار  رونالڈو نزاریو کا بین الاقوامی مقابلوں میں گولز کا ریکارڈ توڑ دیا۔

28 سالہ نیمار بین الاقوامی مقابلوں میں 64گول کے ساتھ  پیلے کے بعد سب سے زیادہ گول اسکور کرنے والے  برازیلی کھلاڑی بن گئے ہیں، پیلے77 گول کے ساتھ پہلے اور رونالڈو 62 گول کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔