حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں 31 اکتوبر تک برقرار رہیں گی۔
وزارت خزانہ کے مطابق ڈیزل کی قیمت 104 روپے 6 پیسے فی لیٹر، پیٹرول 103روپے97 پیسے فی لیٹر، مٹی کا تیل 65روپے29 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 62 روپے88 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔