LIVE

کراچی: فیکٹری کے ٹینک میں ڈوب کر 6 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک
October 17, 2020
 

کراچی کے علاقے سائٹ میں واقع ایک فیکٹری کے زیر زمین ٹینک میں ڈوب کر 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق فیکٹری کے زیر زمین ٹینک میں 6 افراد کے گرنے کا واقعہ سائٹ ایریا میں نورس چورنگی کے قریب پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق تمام افراد ٹینک صاف کرنے کی غرض سے اندر گئے تھے لیکن ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر واقع کی تحقیقات کے لیے شواہد اکٹھے کرنے اور عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کرنا شروع کر دیے ہیں۔