LIVE

مریم کا کراچی میں شاندار استقبال، گاڑی کے بونٹ پر کارکنوں کا ’ریڈ انڈینز‘ ڈانس

ویب ڈیسک
October 18, 2020
 

لیگی نائب صدر کی گاڑی کے بونٹ پر ’ریڈ انڈینز‘ کا روپ دھارے کارکن ڈانس کرتے رہے جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا— فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے میں شر کت کیلئے کراچی پہنچ گئیں۔

مریم نواز کے استقبال کے لیے کارکنوں کی بڑی تعداد ائیرپورٹ کے باہر موجود تھی۔ کارکنوں نے لیگی نائب صدر کا پر تپاک استقبال کیا اور جگہ جگہ ان کی گاڑی پر گل پاشی کی۔

کارکنوں کی جانب سے مریم نواز کی گاڑی کے بونٹ پر کیک بھی کاٹا گیا جب کہ کارکن  ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالتے رہے۔

لیگی نائب صدر کی گاڑی کے بونٹ پر ’ریڈ انڈینز‘ کا روپ دھارے کارکن ڈانس کرتے رہے جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ 

 مریم نواز نے ڈانس کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’ریڈ انڈین‘ بھی کراؤڈ میں موجود ہیں ۔