LIVE

عمران خان خود بتادیں آج حکومت ان کی ہے یا کسی اور کی؟ شاہد خاقان عباسی

ویب ڈیسک
October 23, 2020
 

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان خود بتادیں آج حکومت ان کی ہے یا کسی اور کی؟

صوابی میں جلسے سے خطاب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جو ہائبرڈ نظام بنایا گیا تھا وہ بھی ناکام ہوگیا، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اقتدار کی جنگ نہيں لڑرہی، ہمارا جھگڑا ان لوگوں سے ہے جو الیکشن میں دھاندلی کرتے ہيں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کسی کو حق حاصل نہيں کہ عوام کے فیصلے کی نفی کرسکے، آئين توڑا کیا گيا ہے، ایک صوبے پر حملہ کیا گيا، کوئی بولنے والا نہیں۔

احسن اقبال نےکہا کہ جن منصوبوں سے ترقی ہورہی تھی ان منصوبوں پر پانی پھیردیا گیا، عمران نیازی نے آکر سی پیک کو بھی رول بیک کردیا۔