LIVE

گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنا کر رہیں گے: بلاول

ویب ڈیسک
October 24, 2020
 

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنا کر رہیں گے۔

گانچھے میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ تعلیمی ادارے اور اسپتال پیپلزپارٹی نے بنائے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو خیبرپختون خوا میں حکومت کرتے ہوئے 7 سال ہو گئے لیکن وہاں ایک نیا اسپتال نہیں بنا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جنوبی پنجاب سے پوچھیں کہ 2018 میں صوبہ بنانے کا وعدہ کیا تھا، اب تک پورا نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ مزدور، کسان سب سراپا احتجاج ہیں، ہمیں گلگت بلتستان کو عمران خان سے بچانا ہے، ہمیں آپ کے بچوں کا مستقبل بچانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنا کر رہیں گے اور یہاں کے عوام کو ان کے حقوق دلوائیں گے۔