پاکستان
Time 23 اکتوبر ، 2020

گلگت بلتستان کو عمران خان سے بچانا ہے، بلاول

ہم غربت اور بے روزگاری میں اضافہ نہیں کرسکتے، ہم عمران خان کو موقع نہیں دےسکتے، بلاول کا گھانچے میں انتخابی جلسے سے خطاب— فوٹو: اسکرین گریب

 چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کو عمران خان سے بچانا ہے، عمران خان نے جو تباہی ہر صوبے میں کی ہمیں اس سے گلگت بلتستان کو بچانا ہے۔

گلگت بلتستان کے علاقے گانچھے میں انتخابی جلسے سے خطاب میں بلاول نے کہا کہ ہم غربت اور بے روزگاری میں اضافہ نہیں کرسکتے، ہم عمران خان کو موقع نہیں دےسکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ہر وعدہ جھوٹا نکلا ہے، ملک میں سرکاری ملازمین اورلیڈی ہیلتھ ورکرز سمیت ہر طبقہ احتجاج کررہا ہے

مزید خبریں :