LIVE

کوئٹہ آمد پر مریم کو روایتی چادر پہنائی گئی، خصوصی جوڑے کا بھی تحفہ

ویب ڈیسک
October 24, 2020
 

کوئٹہ میں مریم نواز جعفر خان مندوخیل کے گھر پہنچیں جہاں انہیں روایتی علاقائی لباس کا تحفہ دیا گیا اور چادر پہنائی گئی— فوٹو: سوشل میڈیا 

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے میں شرکت کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کوئٹہ پہنچ گئیں۔

مریم نواز دیگر لیگی قائدین کے ہمراہ لاہور سے کوئٹہ پہنچی ہیں جب کہ ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر بھی ساتھ ہیں۔

 مریم نواز نے طیارے میں ہی ایڈوانس میں سالگرہ کا کیک کاٹا۔

— فوٹو: سوشل میڈیا

کوئٹہ پہنچنے پر کارکنوں نے مریم کا پرتپاک استقبال کیا جبکہ  مریم نواز نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری اور صدر مسلم لیگ (ن) بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ سے ملاقات کی۔

— فوٹو: ن لیگ

اس دوران مریم نواز ن لیگ میں شامل ہونے والے جعفر خان مندوخیل کے گھر پہنچیں جہاں انہیں روایتی علاقائی لباس کا  تحفہ دیا گیا اور چادر پہنائی گئی۔

— فوٹو: سوشل میڈیا

خیال رہے کہ جعفر خان مندوخیل نے ق لیگ چھوڑ کر پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔