LIVE

چکوال : مسافر وین پر ڈمپر الٹنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے

ویب ڈیسک
October 24, 2020
 

چکوال میں مسافر وین پر ڈمپر الٹنے سے وین میں سوار 5 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر وین میں 11 افراد سوار تھے جو پنڈدادن خان اور چکوال کے سرحدی گاؤں سڈھانڈی جارہے تھےکہ غریب وال کے قریب وین پر ڈمپر الٹ گیا۔

 حادثے میں 5 خواتین سمیت 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ زخمی ہونے والے 5 افراد کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔