LIVE

سام سنگ کے نئے فون کی تشہیر میں ایپل کا مذاق

ویب ڈیسک
October 26, 2020
 

فوٹو: فائل 

چند روز قبل امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے آئی فون 12 کی لائن اپ لانچ کی تھی اور ایپل کے ان کے چاروں نئے فون کے ساتھ چارجر اور ائیرپوڈز دستیاب نہیں تھے۔

آئی فون 12 کے لانچ کے بعد سوشل میڈیا پر بھی ایک نئی بحث چھڑ گئی تھی کہ پہلے سے مہنگے فون کے ساتھ چارجر اور ائیرپوڈز نہ ہونا عجیب بات ہے۔

اب معروف کورین ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے نئے فون کی تشہیر میں ایپل کا مذاق اڑایا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔اسکرین گریب 

سام سنگ نے سوشل میڈیا پر اپنے نئے فون کی تشہر کے لیے پوسٹ میں لکھا کہ ’ہم چیزیں الگ الگ نہیں بیچتے، ہم چارجر اور ہیڈفونز دونوں ڈبے کے ساتھ بغیر کسی اضافی قیمت کے بیچتے ہیں‘۔

کورین کمپنی سام سنگ کی تشہیری پوسٹ کو دیکھ کر اس بات کا صاف اندازہ ہوتا ہے کہ وہ ایپل کمپنی کو چارجر اور ائیر پوڈز نہ دینے پر ان کا مذاق اڑا رہی ہے۔