Time 14 اکتوبر ، 2020
دنیا

ایپل نے نئے فون لانچ کر دیے: iPhone 12 میں خاص کیا؟

فوٹو: بشکریہ سی نیٹ 

ایک طویل انتظار اور افواہوں کے بعد ایپل نے گزشتہ روز ایک ورچؤل ایونٹ میں نئے آئی فون 12 لانچ کر دیے۔

ایپل کی جانب سے پیش کی جانے والی آئی فون 12 کی لائن ایپ کے چار ماڈلز یعنی آئی فون منی، آئی فون 12، آئی فون 12 پرو اور آئی فون 12 پرو میکس شامل ہیں اور تمام کے تمام 5 جی کنیکٹیویٹی کے ساتھ ہیں۔

آئی 12 میں نیا کیا؟

آئی فون 12 میں اس بار 5 جی کنیکٹیویٹی کا اضافہ کیا گیا ہے جو کہ ایپل ڈیوائسس میں پہلی بار دیکھنے کو ملے گی۔ اس 5 جی کنیکٹیویٹی سے صارفین کو فاسٹ ڈاؤنلوڈنگ اسپیڈ اور گیمنگ کا بہترین تجربہ ملے گا۔

5 جی آپ کے عام 4 جی سیلولر کنیکشن سے 10 سے 100 گنا تیز رفتاری کے ساتھ چلتا ہے۔

آئی فون کی نئی لائن اپ میں شامل آئی فون 12 پرو میں ایک نئے ٹیلی فوٹو لینس کا اضافہ کیا گیا ہے جس میں 2.5 ایکس اوپٹیکل زوم فیچر ہوگا جب کہ اس کے 12 پرو میکس ورژن میں 5 ایکس اوپٹیکل زوم ہوگا۔

تمام نئے آئی فون 12 سیاہ، سبز، سفید، نیلے اور سرخ رنگوں میں دستیاب ہوں گے۔

آئی فون 12 کا ڈیزائن

اگر ہم آئی فون 12 کے سائز کی بات کریں تو آئی فون 12 مِنی، 5.4 انچز، آئی فون 12، 6.1 انچز، آئی فون 12 پرو 6.1 انچز جب کہ آئی فون 12 پرو میکس 6.7 انچز کے اسکرین سائز میں دستیاب ہوں گے۔

آئی فون 12 کے تمام تر ماڈلز کے فرنٹ کور ڈسپلے پر "سِرامک شیلڈ" ہے جس کی وجہ سے اس کا گلاس تمام تر اسمارٹ فونز کے گلاس سے مضبوط سمجھا جا رہا ہے اور کمپنی کے مطابق اگر یہ فون گرے گا تو اب اس کے ٹوٹنے کا امکان 4 گنا کم ہوگا۔

فون کے ساتھ چارجر بھی نہیں ملے گا

اس بار آئی فون صارفین کے لیے بری خبر یہ ہے کہ کمپنی کی جانب سے آئی فون 12 خریدنے والوں کو ائیر پوڈز اور پاور ایڈاپٹر یعنی چارجر نہیں دیا جائے گا۔

آئی فون 12 کی قیمت؟

آئی فون 12 منی کی قیمت 699 ڈالرز ہوگی جب کہ آئی فون 12 کی قیمت 799 ڈالرز ہے اور اگر آئی فون 12 پرو میکس کی قیمت کی بات کی جائے تو وہ 999 ڈالر سے شروع ہوتی ہے جب کہ 12 پرو میکس کی قیمت 1099 ڈالرز سے شروع ہوگی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ آئی فون 12 اور 12 پرو کے پری آرڈرز 16 اکتوبر سے شروع ہوں گے جب کہ یہ 23 اکتوبر سے ایپل اسٹورز میں دستیاب ہوں گے۔

دوسری جانب آئی فون 12 منی اور 12 پرو میکس کے پری آرڈرز 6 نومبر سے لیے جائیں گے اور یہ 13 نومبر سے ایپل اسٹورز میں صارفین کو دستیاب ہوں گے۔

مزید خبریں :