LIVE

پنجاب میں تاریخ کی سب سے مہنگی گاڑی رجسٹرڈ

عدنان ملک
October 26, 2020
 

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے تاریخ کی سب سے منہگی گاڑی رجسٹرڈ کر لی۔

محکمہ ایکسائز کے مطابق اسپورٹس کار  لمبر گینی کی قیمت ساڑھے 11 کروڑ ہے اور کار کی رجسٹریشن 45 لاکھ 32 ہزار روپے میں کی گئی۔

محکمہ ایکسائز نے کچھ دن قبل اتنی مہنگی گاڑی کی رجسٹریشن سے معذرت کی تھی کیونکہ محکمہ ایکسائز کے سسٹم میں 10 کروڑ روپے مالیت تک کی گاڑیوں کی رجسٹریشن ہو سکتی تھی۔

محکمہ ایکسائز نے اتنی مہنگی گاڑی کی رجسٹریشن کے لیے اپنے قوانین میں ترمیم کی جس کے بعد گاڑی کی رجسٹریشن کی گئی۔