LIVE

کورونا: اقوام متحدہ اور ورلڈ بینک نے اسکولز کھلے رکھنے کی تجویز دے دی

ویب ڈیسک
October 29, 2020
 

اقوام متحدہ اور عالمی بینک کی ایک رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ کورونا کے خطرے کے باوجود اسکول کھلے رہنے چاہئیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ اور عالمی بینک کی ایک مشترکہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسکول بند ہونے کی وجہ سے غریب ملکوں میں بچوں کو بہت نقصان ہوا ہے جب کہ امیر ممالک میں آن لائن تعلیم سے فائدہ اٹھانے والے بچوں کا 6 ہفتے کا نقصان ہوا۔

یونیسیف کے ایجوکیشن چیف رابرٹ جنکنز کا کہنا ہے کہ کورونا دنیا بھر میں بچوں کی تعلیم کے لیے تباہی کاباعث بنا لیکن اسکول کھولنےکو ترجیح دینا اورکلاسیں فراہم کرنا انتہائی اہم ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غریب اور امیر ممالک میں تعلیم میں بڑھتے خلا کوکم کرنےکی ضرورت ہے، تمام ملکوں کے لیے اسکول سسٹم میں فوری سرمایہ کاری ضروری ہے۔

 یونیسیف، یونیسکو اور عالمی بینک کی رپورٹ 150 ممالک سے حاصل معلومات پرمبنی ہے اور  رپورٹ رواں سال جون سے اکتوبر تک حاصل معلومات کی بنیاد پرتیارکی گئی۔