LIVE

پاکستان میں سردی بڑھ گئی، درجہ حرارت منفی 6 تک گر گیا

ویب ڈیسک
October 29, 2020
 

ملک کے اکثر علاقوں میں سردی بڑھ گئی اور شمالی علاقوں میں کہیں کہیں برفباری کے بعد بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں میں سرد ترین مقام لیہ رہا جہاں درجہ حرارت منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ قلات اور اسکردو میں منفی 2 اور گوپس میں صفر ڈگری رہا۔

اس کےعلاوہ اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، کراچی 17 ، لاہور 16، پشاور 13، کوئٹہ 2، مظفر آباد 5، گلگت 2، فیصل آباد 13، ملتان 18اور حیدر آباد میں 19ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔