LIVE

وزیراعظم نے کابینہ کمیٹی برائے توانائی کی تشکیل نو کر دی

ویب ڈیسک
November 06, 2020
 

فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم نے کابینہ کمیٹی برائے توانائی کی تشکیل نو کردی۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کو کابینہ کمیٹی توانائی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر کو کمیٹی کے ارکان میں شامل کیا گیا ہے جب کہ بحری امور، پیٹرولیم، پاور ڈویژن، ریلویز اور اطلاعات کے وزرا بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ مشیر خزانہ اور مشیر تجارت بھی کابینہ کمیٹی توانائی کا حصہ ہوں گے۔