LIVE

ڈالر مزید سستا، روپے کی قدر میں مسلسل اضافہ

ویب ڈیسک
November 13, 2020
 

نومبر کے 10 کاروباری دنوں میں ڈالرکی قدر 2 روپے 9 پیسے کم ہوئی ہے— فوٹو: فائل

ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی برقرار رہا۔ نومبر کے 10 کاروباری دنوں میں ڈالرکی قدر 2 روپے 9 پیسے کم ہوئی ہے۔

انٹربینک میں ڈالر کی قدر مذید 17 پیسے کم ہوئی ہے۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز کی کمی شامل کرلینے کے بعد ڈالر کی قدر انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں 93 پیسے کم ہوئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر 158 روپے 16 پیسے ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10 پیسے کم ہوکر 158 روپے 10 پیسے ہے۔