LIVE

سارہ خان کی ٹک ٹاک پر انٹری

ویب ڈیسک
November 19, 2020
 

فائل فوٹو

دنیا کی مقبول ترین فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مقبول ہونے کے بعد لالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ سارہ خان نے ٹک ٹاک جوائن کرلیا۔

سارہ خان نے ٹک ٹاک جوائن کرنے کا اعلان گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے کیا۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی میک اپ ویڈیو پوسٹ میں سارہ خان نے بتایا کہ اب وہ ٹک ٹاک پر بھی موجود ہیں۔

جب کہ پوسٹ میں سارہ خان کی جانب سے ٹک ٹاک آئی ڈی بھی شیئر کی گئی۔

ٹک ٹاک جوائن کرنے کی تصدیق کے بعد سارہ خان نے مداحوں کے لیے میک اپ ایڈکٹ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ایک میک اپ ویڈیو بھی شیئر کی  جسے اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سارہ خان کے فولوورز 50 لاکھ سے زائد ہیں جب کہ وہ رواں برس ہی گلوکار فلک شبیر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔