LIVE

’پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ مسلسل چوتھے مہینے سرپلس‘

ویب ڈیسک
November 19, 2020
 

فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہےکہ مسلسل چوتھے مہینے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں اسد عمر نے کہا کہ اکتوبر کے مہینے میں کرنٹ اکاؤنٹ 38کروڑ 20 لاکھ ڈالر سرپلس رہا اور  یہ مسلسل چوتھے مہینے میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہا ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کو کرنٹ اکاؤنٹ ماہانہ 2 ارب ڈالر خسارہ ملا تھا لیکن رواں سال مجموعی طور پر کرنٹ اکاؤنٹ  ایک ارب 20 کروڑ ڈالر سرپلس رہا۔