LIVE

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید 4 نوجوانوں کو شہید کردیا

ویب ڈیسک
November 19, 2020
 

بھارتی بربریت کا شکار چاروں نوجوان جموں سے سری نگر جا رہے تھے،فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے اور قابض فوج نےمزید 4کشمیری نوجوانوں کو شہیدکردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نےضلع جموں میں کشمیری نوجوانوں کوشہید کیا۔

رپورٹ کے مطابق ٹرک میں سوار کشمیری نوجوانوں کو ٹول پلازہ کے قریب آپریشن کی آڑ میں شہیدکیا گیا۔

بھارتی بربریت کا شکار چاروں نوجوان جموں سے سری نگر جا رہے تھے۔