LIVE

سیالکوٹ میں ٹک ٹاکر بھیک مانگتے ہوئے پکڑا گیا، غیرملکی کرنسی برآمد

ویب ڈیسک
November 20, 2020
 

سیالکوٹ میں ایک ٹک ٹاکر  بھکاری کا روپ دھار کر مانگتا رہا تاہم پولیس نے شک ہونے پر اسے پکڑ لیا۔

پولیس کے مطابق سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کے علاقے جامکے چیمہ سے یاسر نامی نوجوان کو گرفتار کیا گیا جہاں وہ بھیس بدل کر لوگوں سے بھیک مانگ رہا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شک پڑنے پر بھکاری کا منہ دھلوایا گیا تو خوبصورت نوجوان سامنے آگیا۔

پولیس کے مطابق ملزم سے ابتدائی تفتیش کے بعد معلوم ہوا کہ ملزم ٹک ٹاکر بھی ہے جبکہ ملزم کے قبضے سے غیر ملکی کرنسی بھی برآمد کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک پر نوجوان اپنے فالوورز بڑھانے کیلئے کچھ بھی کر گزرتے ہیں جبکہ گزشتہ دنوں پاکستان میں ہی ٹک ٹاک پر مشہور خاتون نے شوہر کے انتقال کی جھوٹی خبر شیئر کی تھی۔