LIVE

مچھ ریلوے ٹریک پر دھماکا، ٹریک کو جزوی نقصان

ویب ڈیسک
November 22, 2020
 

فوٹو: فائل

کوئٹہ: مچھ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کے نتیجے میں ٹریک کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس کو مچھ سے پہلے کولپور اسٹیشن میں روک لیا گیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق دھماکے کے بعد لیویز اور ایف سی کی ٹیمیں فوری واقعہ کی جگہ پر پہنچ گئیں، مچھ ریلوے ٹریک پر دھماکے کے بعد  متاثرہ ریلوے ٹریک کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔