اسکاٹ لینڈ میں خواتین کو حیض سے متعلق اشیاء مفت فراہم کی جائیں گی۔
اسکاٹ لینڈ کی پارلیمنٹ نے گذشتہ روز حیض کے دوران خواتین کے استعمال میں آنے والی تمام اشیاء مفت فراہم کرنےکا بل منظورکیا ہے۔
اسکاٹش پارلیمنٹ کی جانب سے یہ بل متفقہ طور پر منظورکیاگیا ہے جس کے بعد اسکاٹ لینڈ یہ اشیاء مفت فراہم کرنے والا دنیاکا پہلاملک بن گیا ہے۔
اس قانون کےلیے مہم چلانے والی خاتون رکن پارلیمنٹ مونیکالینن نے بل منظور ہونے پر خوشی کا اظہارکیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسکاٹ لینڈ کی حکومت کو ان مصنوعات کی مفت فراہمی کے لیے سوا 3 کروڑ امریکی ڈالر سے زائد خرچ کرنا پڑیں گے۔