LIVE

پروانے چمگادڑوں کو کیسے دھوکا دیتے ہں؟

ویب ڈیسک
November 27, 2020
 

چمگادڑیں اندھیرے میں آواز کی لہریں پیدا کر کے شکار ڈھونڈتی ہیں اور لہریں شکار سے ٹکرا کر جیسے ہی واپس آتی ہیں تو یہ اس پر جھپٹ پڑتی ہیں۔

لیکن پروانوں کی ایک قسم، یہ لہریں پروں میں جذب کر کے چمگادڑوں کو چکما دے جاتی ہے۔

انگلینڈ کی برسٹل یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے حال ہی میں چمگادڑوں اور پروانوں کے حوالے سے ایک تحقیق کی ہے۔

 تحقیق کے مطابق پروانوں کے پروں کے ساتھ قدرتی طور پر کچھ ایسی تہیں یا چھلکے موجود ہوتے ہیں جو شکاری جانوروں کی جانب سے بھیجی گئی آواز کی لہروں کو جذب کر لیتے ہیں اور بچی کچی لہریں چمگادڑ تک واپس پہنچنے سے پہلے ہی پروانے بچ نکلنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔ 

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ پروانوں کے پروں پر موجود ان تہوں کا موازانہ اُن اسٹیلتھ طیاروں سے کیا جا سکتا ہے جو ریڈار سے بچ کر نکل جاتے ہیں۔