LIVE

گلوکار علی ظفر کا سندھی لوک گیت بھی مداحوں کو بھا گیا

ویب ڈیسک
November 27, 2020
 

پاکستان کے راک اسٹار علی ظفر نے سندھی لوک گیت نئے انداز میں جاری کردیا۔

علی ظفر کے ساتھ سندھی لوک گیت ’الے‘ میں عابد بروہی اور گلوکارہ عروج فاطمہ نے بھی آواز کا جادو جگایا ہے۔ 

لوک گیت میں عابد بروہی بطور ریپر شریک ہوئے اور گیت کو نیا انداز دیا۔

لوک گیت میں علی ظفر بھی سندھی اجرک میں رقص کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ مداحوں کی جانب سے گیت کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

گیت کو یوٹیوب پر 24 گھنٹوں میں 3 لاکھ 38 ہزار سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

لوک گیت کو یوٹیوب پر اب تک 47 ہزار سے زائد افراد نے ’لائیک‘ کیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل علی ظفر کا ’لیلا او لیلا‘ بھی مقبول ہوا تھا اور اسے لاکھوں افراد نے دیکھا۔