LIVE

پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر فواد احمد کی والدہ کورونا سے چل بسیں

ویب ڈیسک
November 28, 2020
 

میں اپنی دنیا، اپنی روشنی اور اپنی امید سے محروم ہوگیا: فواد احمد کی ٹوئٹ— فوٹو:فائل 

پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر فواد احمد کی والدہ انتقال کرگئیں۔

کرکٹر فواد احمد نے ٹوئٹ میں بتایا کہ ان کی والدہ کا انتقال کورونا وائرس کی وجہ سے ہوا۔

ان کا کہنا ہے کہ میں اپنی دنیا، اپنی روشنی اور اپنی امید سے محروم ہوگیا۔ انہوں نے نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی۔

خیال رہے کہ فواد احمد پاکستانی کرکٹرز جنید خان اور یاسر شاہ کے کزن بھی ہیں۔

والدہ کے انتقال کی خبر پر قومی اسکواڈ میں شامل کرکٹرز اور مداحوں کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا گیا۔