LIVE

او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا اگلا اجلاس پاکستان میں ہو گا

ویب ڈیسک
November 29, 2020
 

اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کونسل کا آئندہ اجلاس اگلے سال پاکستان میں ہو گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 47 ویں اجلاس میں پاکستان کی پیشکش کا مثبت جواب دیا گیا اور کونسل کا اجلاس اگلے سال اسلام آباد میں رکھنےکا فیصلہ کیا گیا۔ 

ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان کو 3 سال کے لیے او آئی سی کی 6 رکنی ایگزیکٹو کمیٹی کا رکن  منتخب کر لیا گیا ہے۔