LIVE

بابراعظم پر خاتون کے الزامات: پی سی بی کا تبصرے سے انکار

ویب ڈیسک
December 01, 2020
 

فوٹو: فائل

لاہور: ‏پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کپتان بابر اعظم پر ایک خاتون کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں موجود کپتان بابر اعظم اور عثمان قادر بھی لاہور کی خاتون کے الزامات پر بات نہیں کریں گے۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ میں موجود پاکستان ٹیم کے میڈیا مینیجر نے بھی اس معاملے پر کوئی بات نہیں کی۔

قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابر اعظم پر لاہور کی حامیزہ نامی خاتون نے پریس کانفرنس میں سنگین الزامات لگائے تھے۔

خاتون نے بابر اعظم پر زیادتی، مارپیٹ ،دھمکیاں، اسقاط حمل اور شادی کا جھانسہ دے کر شادی نہ کرنے جیسے الزامات لگائے تھے جب کہ  خاتون حامزہ نے کرکٹر عثمان قادر کا نام بھی لیا تھا۔