LIVE

کاون کو کمبوڈیا میں پہلے ہی دن نئی دوست مل گئی

ویب ڈیسک
December 02, 2020
 

اسلام آباد کے چڑیا گھر میں 35 سال تک بچوں کا دل بہلانے والے کاون کو کمبوڈیا پہنچنے کے بعد پہلے دن ہی نئی دوست مل گئی۔

اسلام آباد کے چڑیا گھر میں تنہائی کے 8 سال گزارنے والے ہاتھی کاون کو کمبوڈیا پہنچنے کے بعد پہلے دن ہی نئی دوست مل گئی جہاں کمبوڈیا کے مرکز افزائش میں کاون کو اپنی نئی دوست کے قریب جانے اور چھونے کے مناظر کو دنیا کے بھر کے ذرائع ابلاغ بھرپور کوریج دے رہے ہیں۔

36 سالہ کاون 2012 میں اپنی پرانی دوست کے مرنے کے بعد سے تنہائی اور ڈپریشن کا شکار تھا، کاون کی تنہائی اور ڈپریشن کی نشاندہی پہلی بار چڑیا گھر میں آنے والی ایک طالبہ نے کی تھی جس نے کاون کو پنجرے میں بری طرح سر ہلاتے ہوئے دیکھا تھا۔