LIVE

وزیر خارجہ کا مباحثے’ بین الاقوامی آرڈر بعد از کورونا عالمی وبا‘ سے خطاب

ویب ڈیسک
December 02, 2020
 

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ  ہم نے اپنی حکمت عملی سے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے میں کافی حد تک کامیابی حاصل کی۔

وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی نے ٹی آر ٹی ورلڈ فورم 2020 مباحثے’ بین الاقوامی آرڈر بعد از کورونا عالمی وبا‘ میں بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کیا۔ 

اپنے خطاب میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کورونا وبا سے دنیا بھر میں 60 ملین سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں، پاکستان کو بھی کورونا کے باعث چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا لیکن ہم نے اپنی حکمت عملی سے وبا کے پھیلاؤ کو روکنے میں کافی حد تک کامیابی حاصل کی۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا دوسرے دور میں داخل ہو چکا ہے جس میں متاثرین کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

شاہ محمود کا کہنا تھا کہ تنازعات نے سر اٹھانا شروع کیا ہے، عالمی استحکام کو خطرات لاحق ہو رہے ہیں، محاذ آرائی میں کمی لانے اور تنازعات کے حل کیلئے، بین الاریاستی سفارت کاری کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔