LIVE

پی ڈی ایم کے پاور شوز حکومت کیلئے پریشانی کا باعث نہیں، 45 فیصد عوام کی رائے

ویب ڈیسک
December 02, 2020
 

39 فیصد افراد نے جلسوں کو کرپشن چھپانے کا بہانہ قرار دیا جبکہ 40 فیصد نے حکومتی بیانیہ ہی جھوٹ قرار دے دیا— فوٹو: فائل

45 فیصد عوام کی رائے ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے پاور شوز عمران خان کی حکومت کیلئے پریشانی کا باعث نہیں۔

پلس کنسلٹنٹ کے سروے میں  45 فیصد لوگوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے پاور شوز عمران خان کی مضبوط حکومت کے لیے پریشانی کا باعث نہیں۔

35 فیصد کے نزدیک حکومت جلسوں سے بہت پریشان ہے۔ 39 فیصد افراد نے   جلسوں کو کرپشن چھپانے کا بہانہ قرار دیا جبکہ 40 فیصد نے حکومتی بیانیہ ہی جھوٹ قرار دے دیا۔