LIVE

حریم شاہ اور صندل خٹک پر چوری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد

ویب ڈیسک
December 04, 2020
 

فائل فوٹو

لاہور کی سیشن عدالت نے ٹک ٹاک اسٹار صندل خٹک اورحریم شاہ کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج کردی۔

ایڈیشنل سیشن جج نے شہری محمد نعیم کی درخواست پرسماعت کی جس میں درخواست گزار کی طرف سےالزام عائد کیا گیا تھا کہ دونوں ٹک ٹاک اسٹارز نے میرا سامان چوری کیا ہے۔

تاہم ماڈل ٹاؤن پولیس کی جانب سے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی گئی جس میں بتایا گیا کہ دونوں ٹک ٹاک اسٹارز کے خلاف تحقیقات کی ہیں ان سے کوئی چوری کا سامان برآمد نہیں ہوا۔

 عدالت نے پولیس رپورٹ کے بعد درخواست خارج کردی۔