مظفرگڑھ میں چڑیا گھرسےفرار ہونے والے 20 فٹ لمبے اژدہےکو مقامی افراد نے پکڑکر چڑیا گھر انتظامیہ کے حوالےکردیا۔
مظفرگڑھ میں دریائے چناب کے کنارے واقع پارک کے چڑیا گھر سے گزشتہ رات 20 فٹ لمبا اژدھا فرار ہوگیا تھا جس کے بعد مقامی افراد میں اس حوالے سے تشویش پائی جاتی تھی۔
اژدھے کو آج صبح مقامی افراد نے دریائے چناب کے کنارے پھیلی گھنی جھاڑیوں سے پکڑ کر انتظامیہ کے حوالے کردیا۔