LIVE

کیا ایپل کا مذاق اڑانے والی کمپنی بھی فون کے ساتھ چارجر نہیں دے گی؟

ویب ڈیسک
December 08, 2020
 

فوٹو: فائل

جب امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے نئے فونز چارجر اور ائیر پوڈز کے بغیر فروخت کرنے کا اعلان کیا تھا تو سب سے پہلے سام سنگ نے کمپنی ان کا مذاق بنایا تھا۔

اب ایپل کا مذاق بنانے والی کورین کمپنی سام سنگ بھی وہی کرنے جا رہی ہے، برازیلین ویب سائب سائٹ ٹیکنو بلاگ نے دعویٰ کیا ہے کہ سام سنگ کے آنے والے فونز گیلیکسی ایس 21، گیلیکسی ایس +21 اور گیلیکسی ایس 21 الٹرا بغیر چارجر اور اور ہینڈ سیٹ کے پیش کرے گی۔

خیال رہے کہ جب ایپل نے اپنے نئے فونز بغیر چارجر اور ائیرپوڈز کے فروخت کے لیے پیش کیے تھے تو سب سے پہلے سام سنگ نے ان کا مذاق اڑایا تھا۔

سام سنگ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر طنزیہ پوسٹ شیئر کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ہم چیزیں الگ الگ نہیں بیچتے، ہم چارجر اور ہیڈفونز دونوں ڈبے کے ساتھ بغیر کسی اضافی قیمت کے بیچتے ہیں۔