LIVE

کراچی کے کونسے ضلعے میں کورونا سے سب سے زیادہ اموات ہوئیں؟ رپورٹ جاری

خاور خان
December 10, 2020
 

کراچی کا ضلع شرقی کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں میں سب سے زیادہ خطرناک قرار دیا گیا ہے۔

محکمہ صحت نے 26 مارچ 2020 سے اب تک کراچی میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق ضلع شرقی میں کورونا سے سب سے زیادہ 904 افراد جاں بحق ہوئے ہیں اور دوسرے نمبر پر ضلع وسطی ہے جہاں کورونا سے 551 افراد لقمہ اجل بنے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ تیسرے نمبر پرضلع جنوبی میں اب تک 382 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ ضلع کورنگی میں 303  اور غربی میں 258 افراد جان سے گئے۔

اس کے علاوہ تھرپارکر اور ٹنڈومحمد خان میں کوروناسے سب سے کم تین ، تین ہلاکتیں ہوئیں۔