LIVE

محمدعامرکومیرےحوالےکردیں پھردیکھیں، شعیب اختر

ویب ڈیسک
December 17, 2020
 

سابق فاسٹ بولر شعیب اخترنے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ محمدعامرکومیرےحوالےکردیں پھردیکھیں میدان میں کیسےحیران کرتا ہے۔

شعیب اختر نے کہا کہ محمد عامر کو ضائع نہ کریں۔

خیال رہے کہ پاکستان کیلئے 36 ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 50 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والے مایہ ناز فاسٹ بولر محمد عامر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ اُنہیں یہ فیصلہ قومی ٹیم کی منیجمنٹ کے رویے کی وجہ سے کرنا پڑا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولر محمد عامر کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کی تصدیق کردی ہے اور  پی سی بی کا کہنا ہے کہ وہ محمد عامر کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔