LIVE

ایف ڈی اے ایڈوائزری کمیٹی کی موڈرنا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی سفارش

ویب ڈیسک
December 18, 2020
 

امریکا کی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایف ڈی اے) کی ایڈوائزری کمیٹی نے کورونا ویکسین موڈرنا کے ہنگامی استعمال کی اجازت دینے کی سفارش کردی۔

فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی جانب سے بھی موڈرنا ویکسین کے استعمال کی باضابطہ اجازت دیے جانے کاامکان ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل  ایف ڈی اے فائزر کوروناویکیسن کے استعمال کی پہلے ہی منظوری دے چکی ہے۔