LIVE

بالی وڈ ولن کے نام پر مندر بناکر پوجا کی جانے لگی

ویب ڈیسک
December 21, 2020
 

سونو سود نے اپنی زمینیں اور گھر بھی گروی رکھ کر لاک ڈاؤن میں ہزاروں بے گھر اور غریبوں کی مدد کی ہے— فوٹو: بھارت میڈیا

بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکار سونو سود کی بھارت میں پوجا پاٹ کی جانے لگی۔

اداکار سونو سود کا شمار فلم نگری کے بہترین ولن میں ہوتا ہے لیکن کورونا کے دوران انسانیت کی خدمت کے باعث وہ مسیحا بن چکے ہیں۔

سونو سود نے اپنی زمینیں اور گھر بھی گروی رکھ کر لاک ڈاؤن میں ہزاروں بے گھر اور غریبوں کی مدد کی ہے۔

حال ہی میں بھارتی ریاست تلنگانہ میں ان کے نام پر مندر بنا کر پوجا پاٹ بھی شروع کردی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ کے گاؤں دبہ تانڈا میں دیہاتیوں نے سونو سود کے نام پر مندر بناکر پوجا پاٹ شروع کردی ہے۔

مندر کا افتتاح اتوار کو کیا گیا جس میں مقامی لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور رویتی انداز میں پوجا پاٹ کی۔

خیال رہے کہ سونو سود نے ہندی، تامل اور تیلگو فلموں میں کام کیا ہے جن میں ’جودھا اکبر‘، ’بڈھا ہوگا تیرا باپ‘ سمیت دیگر شامل ہیں۔