فلم کی شوٹنگ کے دوران ہیرو نے سونو سودکو مارنے سےکیوں انکار کیا؟

 فلاحی کاموں کی وجہ سے مجھے مرکزی کرداروں کی پیشکش کی جارہی ہے،سونو سود،فوٹو: فائل

بھارتی ادکار سونو سود کا کہنا ہے کہ کورونا لاک ڈاؤن کے دوران ان کے فلاحی کاموں کی وجہ سے اب انہیں مرکزی کرداروں کی پیشکش کی جارہی ہے۔

سونو سود جو کہ بالی وڈ اور ساؤتھ انڈین فلموں میں  زیادہ تر منفی کرداروں کی وجہ سے ایک ولن کی حیثیت سے پہچانے جاتے ہیں  اب ان کا تشخص تبدیل ہورہا ہے اور انہیں مرکزی کرداروں کی پیشکش ہونے لگی ہے۔

 ایک انٹرویو میں سونوکا کہنا تھا ان کے نئے تشخص کی وجہ سے ان کی ایک نئی آنے والی تیلگو فلم کی شوٹنگ کے دوران فلم کے ہیرو اور  ساؤتھ فلموں کے سپر اسٹار اور سابق سیاستدان چرن جیوی نے  انہیں مارنے سے انکار کردیا اور کہا کہ اگر میں نے یہ منظر شوٹ کروایا تو لوگ مجھ پہ لعن طعن کریں گے ، جس کے بعد فلم کا اسکرپٹ تبدیل کرنا پڑا۔

چرن جیوی ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے ایک سپر اسٹار ہیں،فوٹو: فائل

 خیال رہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران بھارتی فلموں کے ولن حقیقی زندگی میں ایک ہیرو کے کردار میں نظر آئے اور  لاک ڈاؤن میں پھنسے مزدوروں کی مدد کی اور انہیں گھر پہنچنے میں مدد فراہم کی جس کے باعث عوام میں ان کی عزت و احترام میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے۔

مزید خبریں :