LIVE

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک

ویب ڈیسک
December 22, 2020
 

سیکیورٹی فورسز نے صوبہ بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے گوارگو میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا اور  فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے صوبہ بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے گوارگو میں دہشتگردوں کے ٹھکانے کے موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے علاقے کو گھیرے میں لینے پر دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔