پاکستان
Time 20 دسمبر ، 2020

سیکیورٹی فورسز کا آواران کے قریب سرچ آپریشن، دہشتگروں کی فائرنگ سے جوان شہید

آواران کے قریب جٹ بازار میں دہشت گردوں اور سہولت کاروں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا گیا: آئی ایس پی آر— فوٹو: آئی ایس پی آر

بلوچستان کے ضلع آواران کے  قریب جٹ بازار میں سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے لانس نائیک محمد اقبال شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں آواران کے قریب جٹ بازار میں دہشت گردوں اور سہولت کاروں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر نے  بتایا کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں زخمی لانس نائیک محمد اقبال شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لانس نائیک محمد اقبال کو زخمی حالت میں علاج کیلئے کراچی منتقل کیا گیا تھا تاہم زیادہ خون بہہ جانے پر لانس نائیک محمد اقبال نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جٹ بازار کا تمام علاقہ کامیابی سے کلیرکردیا۔

مزید خبریں :