LIVE

سنی لیون کی رات گئے رکشے میں سفر کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک
December 22, 2020
 

بالی وڈ کی اداکارہ سنی لیون بھارت کے شہر ممبئی میں راتوں کو آٹو رکشہ میں گھومنے لگیں۔

گزشتہ دنوں اداکارہ سنی لیون نے ممبئی کو رات میں سفر کیلئے اپنی لگژری گاڑی کے بجائے آٹو رکشہ کا انتخاب کیا اور شوہر کے ہمراہ آٹو رکشہ میں سفر کیا۔

اس دوران سنی لیون نے گلابی (پنک) رنگ کا ماسک بھی پہن رکھا تھا اور ٹراؤزر کے ساتھ ساتھ سر پر دوپٹہ بھی لے رکھا تھا۔

سنی لیون کی رکشے میں سفر کرنے کے مناظر بھی صحافیوں نے کیمرے کی آنکھ میں بند کرلیے اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔ اداکارہ نے آٹو رکشہ میں سواری کو ’بہترین سواری‘ بھی قرار دیا۔  

خیا رہے کہ اداکارہ سنی لیون گزشتہ دنوں ہی 6 ماہ بعد امریکا سے واپسی ممبئی پہنچی ہیں اور ایک بار پھر فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔