LIVE

لاہور میں ایک درجن انڈے اور ایک کلو چکن کی قیمت تقریباً برابر ہوگئی

ویب ڈیسک
December 23, 2020
 

ملک بھر میں انڈے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے اور مرغی کے انڈوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی ہیں۔

لاہور میں ایک انڈا 25 روپے کا مل رہا ہے اور ایک درجن انڈوں کی قیمت 300 روپے ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ لاہور میں  مرغی کا گوشت 287 روپے کلو سے 300 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔

کوئٹہ میں ایک درجن انڈے 240 روپے میں فروخت ہورہے ہیں جب کہ مرغی کے گوشت کی قیمت میں فی کلو 40 روپے کی کمی ہوئی ہے اور مرغی کا ایک کلو گوشت 310 سے 350 روپے کلوکا ہوگیا ہے۔