LIVE

کیوی فاسٹ بولر کائل جیمی سن کو فہیم اشرف کی جانب گیند پھینکنا مہنگا پڑگیا

ویب ڈیسک
December 29, 2020
 

کیوی فاسٹ بولر کائل جیمی سن کو پاکستانی آل راؤنڈر فہیم اشرف کی جانب گیند پھینکنا مہنگا پڑگیا۔

جیمی سن نے ماؤنٹ منگانوئی ٹیسٹ کے تیسرے روز فہیم اشرف کی جانب جارحانہ انداز میں گیند پھینکی تھی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اس عمل پر کیوی کرکٹر پر جرمانہ کردیا ہے۔

آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائدکیا گیا اور ان کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کا اضافہ بھی کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ فہیم اشرف نے اس اننگز میں 91 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر ٹیم کو فالون آن کے خطرے سے بچایا۔