LIVE

اسامہ کا سراغ لگانے والے کتوں کی نسل کے 17 پِلے بھارتی فورس میں شامل

ویب ڈیسک
December 30, 2020
 

بھارت اور چین کی سرحد کی حفاظت پر مامور انڈو تبت بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) کے کتوں پر مشتمل خصوصی K-9 ونگ میں بلجیئن نسل کے 17 کتے کے پِلوں کو بھرتی کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رواں برس نومبر میں آئی ٹی بی پی میں پہلے سے موجود میلینوائس نسل سے تعلق رکھنے والے نر ’گالا‘ اور دو مادہ اولگا اور اولیشیا کے ہاں 17 بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔

ہریانہ میں پیدا ہونے والے ان پلوں کو فوری طور پر آئی ٹی بی ٹی نے تحویل میں لے کر ان کی ٹریننگ شروع کردی تھی اور اب ان 17 پِلوں کو باضابطہ طور پر فورس میں شامل کرلیا گیا ہے۔

بھارت میں ان پلوں کو بھارتی نام دینے کی خصوصی تقریب بھی ہوئی اور یہ پہلا موقع ہے کہ کتوں کو مقامی نام دیے گئے ہیں اس سے قبل انہیں مغربی ناموں سے پکارا جاتا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مذکورہ پلوں کا تعلق اسی نسل سے ہے جس نسل کے کتے القاعدہ کے بانی اسامہ بن لادن کیخلاف آخری آپریشن میں امریکی فوجیوں کے ہمراہ تھے۔

خیال رہے کہ آئی ٹی بی پی کا قیام 1962 پاک بھارت جنگ کے بعد عمل میں آیا تھا اور 90 ہزار اہلکاروں پر مشتمل اس فورس کا مقصد چینی سے متصل بھارتی سرحد کی حفاظت کرناہے۔

اس کے علاوہ یہ فورس علیحدگی پسندوں کیخلاف آپریشن میں بھی استعمال کی جاتی ہے۔