LIVE

انیل کپور کی اہلیہ نے شوہر کے ساتھ کام کرنے سے کیوں انکار کردیا؟

ویب ڈیسک
December 31, 2020
 

فائل فوٹو

بھارتی اداکار انیل کپور نےانکشاف کیا ہے کہ ان کی اہلیہ سنیتا کپور نے ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں انیل کپور نے بتایا کہ ان کی اہلیہ بھی ان کی حالیہ نیٹ فلیکس فلم اے کے ورسس اے میں شامل ہونے والی تھیں، ابتدائی طور پر لکھے گئے اسکرپٹ میں ان کی اہلیہ سنیتا کپور کو بھی شامل کیا گیا تھا لیکن انہوں نے بہت عرصہ قبل کیے گئے فیصلے کو مد نظر رکھتے ہوئے اس پروجیکٹ سے دستبرداری کا اعلان کیا۔

انیل کپور نے کہا کہ سنیتا شروع دن سے ہی میڈیا سے بات نہیں کرنا چاہتیں اور یہ فیصلہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے، یہی وجہ ہے کہ سنیتا نے نیٹ فلیکس فلم اے کے ورسس اے کے پروجیکٹ کا حصہ بننے سے انکار کردیا۔

بھارتی اداکار نے بتایا کہ سنیتا اپنے فیصلے پر اس حد تک قائم تھیں کہ انہوں نے اے کے ورسس اے کے میں وائس کیمیو کرنے سے بھی انکار کردیا۔

 نیٹ فلیکس فلم اے کے ورسس اےکے ہدایت کار وکرم ادتیہ موتوین ہیں جب کہ فلم میں بالی وڈ کے معروف ڈائریکٹرانوراگ کیشپ، انیل کپور کی بیٹی سونم کپور، بونی کپور اور ہرشوردھن کپور بھی جلوہ گر ہوں گے۔