LIVE

نورا فتیحی ڈائریکٹرکےگھر پیش آئے واقعے کے بعد خوب روئیں

ویب ڈیسک
January 07, 2021
 

نورا کے مطابق  ابتدائی مشکلات اور لوگوں کے رویے کے باعث وہ واپس کینیڈا جانے کو تیار ہوگئی تھیں،فوٹو: فائل

کینیڈا کی مراکشی نژاد  اداکارہ نورا فتیحی نے بالی وڈ میں اپنےکیریئر کی ابتدائی مشکلات کے  حوالے سے اپنے تجربات بیان کیے ہیں۔

بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور کو آن لائن دیےگئے انٹرویو میں نورا نے بتایا کہ جب وہ کینیڈا سے بھارت آئیں تو یہاں انہیں کوئی نہیں جانتا تھا اور ابتدائی مشکلات اور لوگوں کے رویے کے باعث وہ واپس کینیڈا جانے کو تیار ہوگئی تھیں۔

نورا نے بتایا کہ ابتدا میں انہیں ایک خاتون ڈائریکٹر نے اپنے گھر بلاکر بے انتہا تنقید کی اور مجھ پر چیختے ہوئے کہا تمہیں بالکل کام نہیں آتا اور تم صلاحیتوں سے عاری ہو، تمہارے جیسے لوگ ہمارے پاس پہلے ہی بہت ہیں۔

انہوں نے اس ڈائریکٹرکا نام نہیں بتایا تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے بعد وہ گھر جا کر بہت روئیں اور بھارت چھوڑنے کا فیصلہ بھی کرلیا تھا تاہم بعد میں ہمت اور محنت کے ساتھ انڈسٹری میں اپنی جگہ بنائی۔