Time 25 اپریل ، 2019
انٹرٹینمنٹ

کینیڈین نژاد مراکشی اداکارہ نورا فتیحی کی پاکستانی فلم سائن کرنے کی تردید

کینیڈین نژاد مراکشی اداکارہ نورا فتیحی—. انسٹاگرام فوٹو 

کینیڈین نژاد مراکشی اداکارہ نورا فتیحی سے متعلق افواہیں تھیں کہ وہ ماہرہ خان کی نئی فلم ’سپر اسٹار‘ میں آئٹم نمبر گانے پر پرفارم کریں گی جس کی انہوں نے تردید کردی ہے۔

نورا فتیحی بالی وڈ کی متعدد فلموں میں آئٹم نمبر گانوں پر پرفارم کرچکی ہیں لیکن سب سے زیادہ شہرت جان ابراہم کی فلم ’ستیا مے جیاتے‘ میں سشمیتا سین کے ماضی کے مقبول گانے ’دلبر دلبر‘ پر ڈانس کر کے سمیٹی۔


سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ نورا فتیحی نے پاکستانی فلم ’سپر اسٹار‘ جس میں ماہرہ خان مرکزی کردار نبھا رہی ہیں، اس میں آئٹم نمبر گانے پر پرفارم کریں گی۔

View this post on Instagram

سمیر اور نوری

A post shared by Bilal Ashraf (@ashrafbilal) on


اس حوالے سے نورا فتیحی نے بھارتی نیوز ایجنسی ڈی این  اے کو ایک بیان میں کہا کہ ’مجھے نہیں معلوم ان افواہوں کا آغاز کہاں سے ہوا ہے، میں ’سپر اسٹار‘ میں کوئی آئٹم نمبر کر رہی ہوں نہ ہی میں نے کوئی پاکستانی فلم سائن کی ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ 'میں تو یہ خبر پڑھ کر کچھ دیر کے لیے حیران ہوگئی تھی، میں سب کو واضح کرتی چلوں کہ ان افواہوں میں کوئی صداقت نہیں، اس وقت میں آئٹم نمبر گانوں کے بجائے صرف اداکاری پر توجہ دے رہی ہوں‘۔ 

View this post on Instagram

Who wants to be my Valentine? @mohamedsaadstudio

A post shared by Nora Fatehi (@norafatehi) on



مزید خبریں :