LIVE

بھارتی ادکارہ کا شوہر پر مذہب کی تبدیلی کیلئے تشدد کا الزام

ویب ڈیسک
January 08, 2021
 

ابھیجیت پیٹکر مسلمان نہیں بلکہ ہندو ہے لیکن اس کا دعویٰ ہے کہ اسلام پر یقین رکھتا ہے: پولیس— فوٹو:فائل

بھارتی ٹی وی کی اداکارہ پریتی تالریجا نے شوہر ابھیجیت پیٹکر پر  مذہب تبدیل کرنے کیلئے تشدد کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ڈرامہ سیریل ’کرشنا داسی‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ نے 3 سال قبل جم کے مالک ابھیجیت پیٹکر سے شادی کی تھی تاہم اب داکارہ نے ٹوئٹر پر پوسٹ میں شوہر پر مذہب تبدیلی کیلئے مارپیٹ کا الزام عائد کیا ہے۔

اداکارہ نے الزام عائد کیا ہے کہ شوہر مسلمان ہے اور ان کا نکاح بھی مسجد میں ہوا تھا لیکن وہاں سے سرٹیفکیٹ نہیں جاری کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ شوہر کی جانب سے مذہب کی تبدیل کرنے کیلئے مارپیٹ کی جارہی ہے اور مسلسل دباؤ ڈالا جارہا ہے۔

اداکارہ نے الزام لگایا کہ ابھیجیت بھی اسلام قبول کرچکا ہے لیکن نام نہیں بدلا ہے۔

پریتی کا مزید کہنا ہے کہ شوہر ابھیجت کے پاس مذہب تبدیلی کی کوئی دستاویز نہیں ہے اور اسی لیے قانونی طور پر ان کا نام ابھیجیت ہی ہے۔ 

اداکارہ  کی جانب سے شوہر کے تشدد کی تصاویر بھی پوسٹ کی گئی ہیں جس میں ان کے چہرے اور گردن پر تشدد کے نشانات ہیں جبکہ ایک سی سی ٹی وی ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے جس میں ان کی جانب سے شوہر پر پارکنگ ایریا میں بھی تشدد کا نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

پولیس نے اداکارہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں ابھیجت کا مسلمان ہونا ثابت نہیں ہوا ہے جبکہ درخواست میں بھی مذہبی معاملے کی نشاندہی نہیں کی گئی۔

پولیس کے مطابق ابھیجیت پیٹکر مسلمان نہیں بلکہ ہندو ہے لیکن اس کا دعویٰ ہے کہ اسلام پر یقین رکھتا ہے۔