LIVE

’وزیراعظم نے بلیک میلنگ کا لفظ ان کیلئےاستعمال کیاجو ہر معاملے پر سیاست کرتے ہیں‘

ویب ڈیسک,ویب ڈیسک
January 08, 2021
 

وفاقی وزير اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے بلیک میلنگ کا لفظ ان لوگوں کیلئےاستعمال کیاجو ہرمعاملے پر سیاست کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انسانیت سے عاری، بےحس وہ ہیں جوالمیوں پربھی سیاسی دکان چمکانے سےباز نہیں آتے۔

وفاقی وزير اطلاعات شبلی فراز نے مریم نواز کوجواب دیتے ہوئے  کہا کہ وزیراعظم مظلوموں کے دکھوں میں برابر کے شریک ہیں، وہ متاثرہ خاندانوں کو انصاف دلانا اپنااولین فریضہ سمجھتے ہیں۔